اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور آکسیجن لگنے کی وجہ سے سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران سینیٹرعرفان صدیقی کی طبیعت سخت ناساز ہوگئی ہے تاہم حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دو تہائی اکثریت پوری ہے۔
حکومتی ذرائع نے کہا کہ 27 آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پیر کو ایوان میں پیش ہونے جارہی ہے تاہم حکومتی بینچ سے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن اتحاد نے 27 ویں ترمیم کے خلاف تحریک شروع کردی
انہوں نے کہا کہ انہیں آکسیجن لگی ہوئی ہے اور ہوسکتا ہے ووٹ نہ ڈال سکیں۔
حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 64 اراکین کی تعداد موجود ہے اور ثابت کریں گے کہ دو تہائی اکثریت ہے۔
یاد رہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی ہے اور آج سینیٹ اجلاس میں 27ویں ترمیم پیش کی جائیگی۔
حکومت کی اتحادی جماعتوں نے27ویں آئینی ترمیم کی پارلیمانی کمیٹی نے منظوری دی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمانی کمیٹی سے واک آئوٹ کیا تھا۔اپوزیشن نے 27ویں آئینی ترمیم کی بھرپورمخالفت کرتے ہوئے تحریک کا اعلان کیا ہے
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم:پیپلز پارٹی نے صدر اور نیب کے حوالے سے اہم مطالبات پیش کر دیے
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تعاون پر اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی مضبوطی، معاشی استحکام اور ملکی ترقی سب کے باہمی اتحاد کا نتیجہ ہیں۔




