یواے ای عدالت

یواے ای:دلہا اپنی منگیتر کی کڑی شرائط کیخلاف عدالت پہنچ گیا

الفجیرہ(کشمیر ڈیجیٹل)یو اے ای میں شادی کے بندھن میں بندھنے سے قبل ہی دلہا اور دلہن میں پھڈا پڑ گیا، شادی کیلئے کڑی شرائط رکھنے پر دولہا عدالت پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای شہر الفجیرہ کی عدالت نے نوجوان کی جانب سے دائر مقدمے کو خارج کر دیا۔

جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ اس کی منگیتر نے شادی کیلئے کڑی شرائط عائد کی ہیں جو اس کے بس میں نہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عدالت کا علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرنے کا حکم

نوجوان نے درخواست میں استداعا کی کہ جو کڑی شرائط شادی کے حوالے سے عائد کی گئی ہیں انہیں منسوخ کر کے شادی کے دن کا تعین کیا جائے۔

نوجوان نے اپنے دعوے میں مزید کہا کہ اس نے مقررہ مہر کی رقم جو ایک لاکھ 30 ہزار درہم اورزیورت و دیگر قیمتی سامان دلہن کو دیا تھا اور مناسب گھر بھی تیار کر لیا۔

نوجوان نے عدالت کو بتایا کہ دلہن کی جانب سے شادی سے کچھ دن قبل ہی مطالبہ کیا گیا کہ وہ شادی تب کرے گی۔

جب فائیو اسٹار ہوٹل میں دعوت کا انتظام کیا جائے اور نئی گاڑی خرید کر اسے دی جائے۔ اس کے علاوہ جو مکان تیار کیا گیا ہے۔

وہ ختم کر کے دلہن کے گھر کے پاس مکان خرید کر اس کے نام کیا جائے۔مدعی کا کہنا تھا کہ چند دن قبل ہی ان کے خاندان میں ایک عزیز کا انتقال ہو گیا۔

جس کی وجہ سے شان و شوکت سے شادی نہیں کرسکتے۔ اپنی مجبوری سے دلہن کے والد کو مطلع کیا مگر وہ اپنی غیرمعمولی شرائط پر بضد ہیں۔
نوجوان نے عدالت سے استدعا کی کہ موجودہ حالات میں وہ اس قابل نہیں۔ کہ ان کڑی شرائط پر عمل کرسکے۔ اس لیے سسر کو شادی پر راضی کرایا جائے۔

جس پر عدالت نے معاملے کے حل کیلئے اصلاحی کمیٹی تشکیل دیدی تاکہ باہمی رضامندی سے معاملہ حل ہوسکے

تاہم فریقین اپنے اپنے دعوے پر قائم رہے اوریوں کسی نے بھی اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔

عدالت نے نوجوان کا دعویٰ یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیاکہ کسی کو شادی کیلئے مجبور کرنا عدالت کا اختیار نہیں۔ دلہن کی مرضی کے بغیر رخصتی کسی صورت ممکن نہیں۔

Scroll to Top