ون ڈے میچز:جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست،پاکستان نے سریز جیت لی

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستانی کرکٹ ـٹیم نے پہلی بار ہوم گرائونڈ پر جنوبی افریقہ کو شکست دیدی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 144 رنز کا ہدف 25.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں صائم ایوب کا کردار اہم رہا

صائم ایوب کی شاندار انداز میں بیٹنگ نے جنوبی افریقہ ٹیم کے چھکے چھڑا دیئے، صائم ایوب نے 77 رنز بنائے جبکہ بابراعظم 27 اور محمد رضوان 32 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر پوری ٹیم 37.5 اوورز میں 143 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی

جس میں کوئنٹن ڈی کاک 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پریٹوریس 39 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ،

برٹرزکی 16 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو سکا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنیٰ، آئینی ترمیم پیش

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 27 رنز دیئے

جبکہ 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ سلمان آغا ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

جنوبی افریقاکا پاکستان کو تیسرا ون ڈے جیتنےکیلئے 144 رنز کا ہدف

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جارہا ہے جہاں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری جنوبی افریقی ٹیم 37 ویں اوور میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور یوہان ڈی پریٹوریس نے 39 رنز بنائے۔ پیٹر اور میتھیو برٹزکی نے 16، 16رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، شاہین آفریدی، سلمان آغا اور محمد نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 2 وکٹ سے شکست دی جب کہ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے گرین شرٹس کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:27 ویں آئینی ترمیم: چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کو دینے کی تجویز

Scroll to Top