پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے علاقے لالیاں میں سرگودھا سے آئے دولہے کی دلہن کسی اور ساتھ بیاہ دی گئی دولہا مایوس ہوکر تھانے پہنچ گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ لالیاں میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں سرگودھا کے دولہا احسان کی بارات دلہن لینے پہنچی تو معلوم ہوا کہ دلہن شہزادی کی شادی کسی اور سے ہو چکی ہے۔
دولہا احسان کے مطابق دلہن کے والدین کے مطالبے پر جانور بیچ کر آٹھ لاکھ روپے تک مختلف قسطوں میں ادا کر چکا ہے کیونکہ شرط رکھی گئی تھی کہ شادی کا تمام خرچ دولہا برداشت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں 12اجتماعی شادیوں کی تقریب ،نادار بچیوں کے چہروں پر خوشیوں کی بہار
تاہم بارات والے دن دلہن نہ ملی تو احسان نے پولیس کو 15 پر کال کی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور دلہن کے والدین کو تھانے بلا کر پوچھ گچھ کی، ابتدائی طور پر کچھ باتیں تسلیم کی گئی ہیں، تاہم دلہن شہزادی کی شادی کسی اور سے کر دی گئی ہے۔
پولیس نے دونوں فریقین کو پیر کے روز دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق دلہن شہزادی کی عمر صرف پندرہ سال ہے۔
معاملہ تھانے میں جانے پردولہا اور دلہن دونوں کے رشتہ دار نئے کیس میں پھنستے سامنے آ رہے ہیں کیونکہ 18سال سے کم عمر لڑکی کی شادی قانوناً جرم ہے کیونکہ دولہا نے 8لاکھ کی ادائیگی کا بھی الزام لگایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں شادی تقریبات پر ودہولڈنگ ٹیکس میں مزید اضافہ




