مظفرآباد کا نوجوان بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

کوئٹہ/مظفرآباد:بلوچستان کے سرکاری تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والی معروف تعمیراتی کمپنی پی ٹی اے (پروگریسو ٹیکنیکل ایسوسی ایٹ ) کا ایک اور ملازم بی ایل اے دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہوگیا جس کا تعلق مظفرآباد سے ہے۔

نیوزایجنسی صباح نیوز کے مطابق قلات پولیس ذرائع نےتصدیق کی ہے کہ جمعرات 6 نومبر تقریباً رات 09:40 بجے N.25 نیشنل ہائی وے نزد السروی ہوٹل خیسندون قلات نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے کار پر فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سےکار میں سوار تعمیراتی کمپنی کاسٹاف منشی قاضی عامر اسلم ولد قاضی محمد اسلم ساکن محلہ سیٹھی باغ مظفر آباد آزاد کشمیر شدید زخمی ہوا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قلات لایا گیا لیکن جانبر نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: قلات میں 4 مزدور اغوا،آزادکشمیر کے شہری بھی شامل ہونیکا انکشاف

مقتول عامر اسلم کا میڈیکل معائنہ و دیگر قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت مظفرآباد آزادکشمیر روانہ کردی ہے جس کی نماز جناہ آج مظفرآبادمیں اداکی جائیگی۔

یاد رہے کہ آزادکشمیر کی معروف سیاسی شخصیت و پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف آرگنائزر سردار مختار عباسی کی تعمیراتی کمپنی پی ٹی اے کا اس سے قبل بھی رواں سال جنوری میں ایک سٹاف ممبرقیصر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے شہید کیا تھا جبکہ اس کے دو ساتھیوں کو 77 دن اغوا رکھنے کے بعد بھاری تاوان کے عوض چھوڑ دیا گیا تھا ۔

ان تینوں ملازمین کو 13 اکتوبر 2024 کو بلوچستان میں تعمیراتی سائٹ سے اغواء کیا گیا تھا تاہم ایک 13 ماہ بعد دوبارہ اسی کمپنی کے سٹاف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بلوچستان میں تعمیراتی کام کرنیوالوں کو کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نشانہ بناتی ہےاور صوبے سے باہر تعلق رکھنے والے خاص کر پنجاب کے مزدوروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Scroll to Top