پی آئی اے ہیڈ آفس میں 24گھنٹوں سے انٹرنیٹ سروس معطل،کام ٹھپ

کراچی(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستانی قومی ایئر لائنز(پی آئی اے) ہیڈآفس کراچی میںگزشتہ 24 گھنٹوں سےانٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

پی آئی اے ذرائع کےمطابق پی آئی اے کےکراچی میں تمام شعبوں میں انٹرنیٹ معطل ہونےسےکام ٹھپ ہوکررہ گیا، انٹر نیٹ گزشتہ روزڈیٹا سینٹرمیں اچانک آگ لگنےسےمتاثرہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز پی آئی اے کے ڈیٹا سینٹرمیں آگ سے یو پی ایس بیٹری متاثرہوئی ہے ۔

دوسری جانب تاحال انٹر نیٹ سروس معطل ہونے سےپی آئی اے کےکراچی دفاترمیں انٹرنیٹ سروس بحال نہیں ہوئی،جس سے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ماسکو:روسی ہیلی کاپٹر گر کر ملبے کاڈھیر، 4 افراد ہلاک، 3 زخمی

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ذرائع کے مطابق یہ خلل جمعرات کو ایئر لائن کے ڈیٹا سینٹر میں اچانک آگ لگنے کے بعد پیش آیا جس سے یو پی ایس بیٹری سسٹم کو نقصان پہنچا۔

اس کے بعد سے، انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی بحال نہ ہوسکی جس کی وجہ سے عملے کو معمول کے کاموں کو انجام دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام نے بتایا کہ تکنیکی خرابی کو دور کرنے اور خدمات کو جلد از جلد بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع نے کہا تھا کہ متعدد طیارے فنی خرابیوں اور مینٹی ننس تاخیر کے باعث آپریشن کے لیے دستیاب نہیں، جس سے پروازوں کی منسوخی اور تاخیر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان سیپ کا کہنا تھا پرواز پی کے-225 اب بھی ڈیلی چیک کے تحت گراؤنڈ پر ہے، جبکہ اے320 طیارہ (رجسٹریشن AP-BMX)

انجن نمبر ایک کے ایگزاسٹ کون سلیو میں خرابی کے باعث سروس سے نکال دیا گیا، نتیجتاً پروازیں پی کے-308، 309، 451 اور 452 منسوخ کردی گئیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کئی انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک پروازوں میں بھی نمایاں تاخیر کا سامنا ہے، اسکِلڈ ٹیکنیکل اسٹاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے

ضروری اسپئیر پارٹس و کمپونینٹس کی دستیابی کے لیے مؤثر سپلائی چین سسٹم قائم کیا جائے۔

Scroll to Top