بلاول بھٹو

دہری شہریت یاملازمت ،سرکاری ملازمین کیلئے نیاقانون لانے تجویز

کراچی(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی حمایت کرے گی،آئینی عدالتیں بننی چاہیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے دیگرمعاملات کو بھی دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی حمایت کرے گی،آئینی عدالتیں بننی چاہئیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی( سی ای سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے دیگرمعاملات کو بھی دیکھنا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی حمایت کرے گی،آئینی عدالتیں بننی چاہئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیر ایجوکیشن کی پُھرتیاں، لیکچررز کی تقرریوں میں جعلسازی کا انکشاف

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ججز تقرری، ٹرانسفر سے متعلق حکومتی تجویز پر پیپلز پارٹی اراکین کی رائے تقسیم رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای سی اراکین نے رائے دی کہ ججز ٹرانسفر کا اختیار حکومت کو نہیں لینا چاہیے، ججز کے تقرر، تبادلے کا اختیار جوڈیشل کمیشن کے پاس رہنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیئر اراکین نے رائے دی کہ عدلیہ کے کمزوری کا نقصان سیاستدانوں کو اٹھانا پڑے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ججز کے تبادلے کیلئے صدر چیف جسٹس سے مشورہ کرتا ہے، صدر کی اجازت سے ججز کے ٹرانسفر ہوتے ہیں،

حکومت چاہتی ہے کہ یہ اجازت اور مشورہ ختم کیا جائے۔ جوڈیشل کمیشن کو کردار دینا ہے تو مناسب ہے، جہاں سے ٹرانفسر ہو اور جہاں ٹرانسفر ہوں ان دونوں عدالتوں کی چیف جسٹس کو فورم کے ارکان بنا دیں۔

الیکشن کمیشن اور باقی آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا نہیں کرسکے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو مضبوط دیکھناچاہتے ہیں،

سب سے مضبوط بلدیاتی نظام سندھ میں ہے۔ چاہتے ہیں کہ بلدیاتی نظام پہلے سے زیادہ مضبوط ہو، پنجاب نے میئر لاہور کی پوزیشن ہی ختم کر دی۔

Scroll to Top