لندن(کشمیرڈیجیٹل) چیئرمین کشمیر کیمپنگ گلوبل ظفر قریشی جن کا تعلق مقبوضہ جموں وکشمیر بارہمولہ سے ہیں نے 06 نومبر 1947 میں جموں کےشہداء کی یاد میں لوٹن لندن میں ایک کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا۔۔
کانفرنس میں کونسلرز، میئرز، پارٹی رہنماؤں اور مقامی کمیونٹی کے افراد نے بھرپور اور بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے بھارت کے ناجائز قبضے کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنا وقت کی ضرورت ہے۔۔ کیونکہ بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔
مقررین نے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں مسلمانوں کو پاکستان کی جانب ہجرت کے دوران قتل عام کا نشانہ بنایا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دہری شہریت یا ملازمت ،سرکاری ملازمین کیلئے نیا آرٹیکل لانے کی تجویز
البتہ مجرموں کو نہ سزا دی گئی اور نہ ہی انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی نسل کشی ہے جسے بہت کم یاد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج کے مظالم کو بے نقاب کرنا تحریک آزادی کشمیر کیلئے ناگزیر ہے -اس سلسلے میں برطانیہ اور پوری دنیا میں تمام امن پسند انسانیت کیساتھ مضبوطی سے کھڑے اور اتحاد کیلئے کام کرنا چاہیے۔
اس موقع پر سابق میئر لوٹن محمد ریاض بٹ، پروفیسر ممتاز بٹ، سابق میئر سلاؤ امجد عباسی، سابق میئر طاہر ملک، اسلم خان، سابق میئر وحید اکبر، پروفیسر امتیاز چوہدری، ادریس لطیف، انور ملک، ظہور احمد، سابق اظہر خان، راجہ ظفر الحق، راجہ ظفر الحق اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
یعقوب خان، ملک غلام محی الدین، مہربان ملک، آصف چوہدری، خورشید مغل، حاجی اشتیاق چوہدری، آزاد ملک، ڈاکٹر اے لون، اسرار راجہ، سید صفدر بخاری اور آصف شریف بھی تقریب میں شریک تھے۔




