شوکت جاوید میر

وادی لیپا، پیپلزپارٹی کا 14 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کیلئے لانگ مارچ کا اعلان

وادی لیپہ ( نمائندہ کشمیر ڈیجیٹل عبد الصبور اعوان) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کاہٹیاں بالا کو تعمیراتی منصوبہ جات اور حلقہ سات کو پانڈو سیکٹر سے لیپہ تک بنیادی سہولیات دینے اور عوامی مسائل پر مبنی چودہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ تیار

وزیراعظم چوہدری انوار الحق وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی کے وعدے پورے نہ ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی کی طرف لانگ مارچ۔۔

تا دم مرگ بھوک ہڑتال سمیت راست اقدام کیلئے ایکشن کمیٹی سمیت تمام سیاسی مذہبی جماعتوں بلدیاتی نمائندوں، وکلاء ،تاجروں طلباء، ایکس سروس مین سوسائٹی سے اعتماد سازی کیلئے گرینڈ جرگہ طلب کرنے کا اعلان کر دیا

پیپلزپارٹی رہنما شوکت جاوید میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام دیہاتوں میں بنکرز، سرکاری نجی تعلیمی اداروں میں این سی سی اور فرسٹ ایڈ کی تربیت ،ٹنل کا میگا پراجیکٹ مکمل کیا جائے۔۔

ان کا کہنا تھا کہ الگ انتخابی حلقہ انتخاب لیپہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام گرلز بوائز ڈگری کالجز سمیت تعلیمی اداروں میں استاتذہ کی کمی عصر حاضر سے ہم آہنگ تدریسی سہولیات کی فراہمی برتھواڑ گلی، لیپہ بائی پاس دفاعی سڑکوں کیلئے فنڈز مختص، پچاس بستروں کے ہسپتال ،تحصیل دفاتر کی مکانیت کی منظوری ،صحت کے مراکز میں ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی مریضوں کیلئے ایمبولینسز ادویات، سردیوں میں عوامی ضروریات کے مطابق راشن کا اہتمام،ریشاں لیپہ سڑک پر قابل بھروسہ مشینری اور عملہ ہمہ وقت مامور کیا جائے

قیمتی جنگلوں کی فروخت بجلی کی لوڈ شیڈنگ بوگس بلات کے تدارک لوکل گورنمنٹ کی سکیموں سمیت تمام محکموں کے منصوبہ جات میں ہونے والے بڑے پیمانے پر گھپلوں کی فوری تحقیقات سیاحت کے فروغ اور نوجوانوں کو آسان شرائط پر بلا سود قرضوں کی اجرائیگی متفقہ مسائل ہیں رشوت، سفارش، برادرازم، میرٹ کی پامالیوں نے حلقہ سات میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم کر دیا گیا ہے

ایک سوال جواب میں انہوں نے کہا ہے حلقہ سات کے خودار عوام نے ہر مشکل ترین دور میں پارٹی کا ساتھ دیا نظریاتی پیروکاروں کی زرخیز سرزمین کو بنجر کرنے والے علی بابا اور چالیس چوروں کا عبرتناک انجام چشم فلک دیکھے گی ۔۔

حلقہ سات کو خالصہ سرکار اور شاملات سمجھنے والے سیاسی خود کشی سے اجتناب کریں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری ریاض پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین سپیکر چوہدری لطیف اکبر کے فیصلے سر آنکھوں پر مگر ضمیر فروشوں بد عہدوں ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے نیلامی کی منڈیاں لگانے والے نقب زنوں کے خلاف الم بغاوت بلند کریں گے

بھارت نے ورکنگ باؤنڈری لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا ارتکاب کیا تو پاک سرزمین کی طرف بڑھنے والے ناپاک بھارتی فوج کیلئے شمشان گھاٹ ثابت ہو گی

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی تحصیل لیپہ ویلی کے اہم اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر ممبر ضلع کونسل بشیر عالم اعوان تحصیل صدر خواجہ فاروق احمد جنرل سیکرٹری شیخ صدیق احمد سینئر رہنما عبد الرحمن ساغر محمد عارف مغل وارڈ کونسل اظہر میر نے پارٹی دفتر میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،۔۔

انھوں نے کہا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان کی شاندار فتح اللہ رب العزت کا خصوصی انعام اور اہل عسکری قیادت کی دور انددیش پالیسیوں کا مظہر ہے۔۔

شوکت جاوید میر بشیر عالم اعوان خواجہ فاروق احمد صدیق شیخ عبد الرحمن ساغر نے کہا کہ پاکستان کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوران لینڈ سلائیڈنگ وکٹری حاصل کریں

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم منتخب ہو کر عالمی اعزاز حاصل کریں گے انھوں نے کہا کہ وزراء ممبران اسمبلی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے مستقبل کا سیاسی منظر نامہ بالکل صاف ہو چکا ہے

جسکا مقصد درمیانی مدت کے بعد بھی پانچ سالوں کیلئے پیپلز پارٹی کی حکومت اقتدار میں آ کر تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کرے گی

انھوں نے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور پارٹی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا غیر مشروط اظہار کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گھر میں سوئمنگ پول کیلئے کھدائی کرنے والے شخص کی قسمت چمک اُٹھی

Scroll to Top