جہلم ویلی :میرپور بورڈ ای مارکنگ کیخلاف طلباء سڑکوں پرآگئے

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل+ عمر بھٹی راجپوت ) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، گرلز ڈگری کالج اور ریڈ فاؤنڈیشن کالج کے طلباء نے میرپور ایجوکیشن بورڈ کی ناقص پالیسیوں کے خلاف چناری بازار تحصیل ہٹیاں بالا ضلع وادی جہلم تک ریلی نکالی۔

طلباء نے میرپور تعلیمی بورڈ کے حالیہ نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا طلبہ نے نتائج کو غیر شفاف اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ مارکنگ سسٹم صرف ’’جعلی شفافیت‘‘ کا دعویٰ ہے جس سے طلبہ کی محنت رائیگاں گئی ہے۔۔۔

مظاہرین کے مطابق کچھ طلباء کو بغیر امتحان کے پاس قرار دیا گیا جبکہ کئی ذہین اور محنتی طلباء کو فیل قرار دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:استنبول میں جاری پاک،افغان مذاکرات میں ایک بارپھر ڈیڈلاک

طلباء نے الزام لگایا کہ میرپور بورڈ کی جانب سے ای مارکنگ کے نام پر ایک نیا تجربہ کیا گیا جس سے ہزاروں طلباء متاثر ہوئے ہیں

احتجاجی طلباء نے کالج روڈ سے پل بازار تک ریلی نکالی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ امتحانی کاپیوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے اور مارکنگ سسٹم میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔..

طلباء کا کہنا تھا کہ غیر متوقع نتائج کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ مظاہرین نے واضح کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ پورے آزاد کشمیر تک پھیلا دیا جائے گا۔

طلباء کا کہنا تھا کہ جدید مارکنگ سسٹم اگر شفاف ہو تو خوش آئند ہے لیکن موجودہ نظام نے انصاف کی بجائے بداعتمادی کو جنم دیا ہے۔

Scroll to Top