ٹی20 ورلڈ کپ2026 کا وینیوزمنظور، فائنل کیلئے سٹیڈیم بھی فائنل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی 20 ورلڈ کپ2026 کے وینیوز کی منظوری دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ2026 کا فائنل بھارتی شہر احمد آباد میں ہوگا،پاکستان نے کوالیفائی کیا تو ورلڈ کپ فائنل سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ انفو کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کیلئے بھارت کے 5 اور سری لنکا کے 3 وینیوز فائنل کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ کااعلان،ایک پاکستانی شامل

ورلڈ کپ 2026کے میچز دہلی، احمد آباد، کولکتہ، چنائی اور ممبئی میں کھیلے جائیں گے،اسی طرح سری لنکا میں کولمبو کے 2 وینیوز اور کینڈی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ایونٹ میں 20 ٹیمیں شرکت کرینگی ، فارمیٹ پچھلے ٹورنامنٹ جیسا ہی ہوگا جس کے مطابق 5 ،5 ٹیموں کے 4 گروپس بنائے جائینگے، ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جائینگی۔

ورلڈ کپ 2026کے میچز دہلی، احمد آباد، کولکتہ، چنائی اور ممبئی میں کھیلے جائیں گے۔سری لنکا میں کولمبو کے 2 وینیوز اور کینڈی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ایونٹ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی ، فارمیٹ پچھلے ٹورنامنٹ جیسا ہی ہوگا جس کے مطابق 5 ،5 ٹیموں کے 4 گروپس بنائے جائینگے

ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جائیں گی۔بھارت اعزاز کا دفاع کریگا۔
بھارت اعزاز کا دفاع کریگا، بھارت کی ٹیم نے 2024 میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے میچ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

Scroll to Top