fadral cabnet

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیاگیا، 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری متوقع

اسلام آباد:وفاقی کابینہ سے ستائیس ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آج منظور ہونےکا امکان ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ کو ستائیس ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریفنگ دی جائے گی اور بریفنگ کے بعد وفاقی کابینہ آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ 27ویں ترمیم سینیٹ اجلاس میں بھی آج ہی پیش کردی جائے گی۔ترمیم سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیاہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے ملاقات میں ایم کیو ایم کے بلدیاتی مسودے کو 27 ویں ترمیم میں شامل کرنے کا یقین دلایا جس کے بعد متحدہ نے بھی ترمیم کی حمایت کردی۔

ایم کیو ایم وفد سے دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے میں مدد کا وعدہ بھی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم وفد 27ویں ترمیم کا مسودہ لے کر فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے بعد بننے والی مقامی حکومت کو مالی، انتظامی اور سیاسی اختیارات دئیے جائیں، مقامی حکومتوں کی مدت 4 سال ہو اور نئے انتخابات نگراں سیٹ اپ کے تحت کرائے جائيں۔

وزیراعظم سے استحکام پاکستان پارٹی، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفود نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں او ستائیسیوں ترمیم کیلئے حمایت مانگی۔

یہ بھی پڑھیں: آئین کے آرٹیکل 243 میں مجوزہ ترمیم کی حمایت کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کا اعلان

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ترمیم کے کئی نکات کو مسترد کرتےہوئے آرٹیکل243میں ترمیم کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ صوبائی اختیارات پر سمجھوتہ نہیں کرینگےجبکہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج بھی جاری رہے گا۔

Scroll to Top