برطانوی چیف آف سٹاف

برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل)برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر کی جی ایچ کیو راولپنڈی آمد،

برطانوی فوج کے سربراہ کی پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات ۔دفاعی تعاون سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

عاصم منیر

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر جنرل چارلس واکر نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے۔ مہمان نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں انہیں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا، برطانوی سی جی ایس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کی کامیابیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی سی جی ایس نے قربانیوں اور خطے میں امن واستحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

اس سے قبل جی ایچ کیو آمد پر برطانوی سی جی ایس نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات،مودی اور گودی میڈیامیں کھلبلی

Scroll to Top