فیک نیوز پھیلانے والے ہوشیار،3ملزمان گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا

راولپنڈی:نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے فیک نیوز پھیلانے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق جھوٹی خبروں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایف آئی آر نمبر 186/2025 پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت درج مقدمے میں ملزمان پر آن لائن پروپیگنڈا اور غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز کا معاملہ، شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج

مزید بتایا گیا کہ مذکورہ کارروائی این سی سی آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر راولپنڈی نے کی جس کے تفتیشی افسر انسپکٹر محمد توصیف ہیں۔

این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزمان سے موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے اور سیزر میمو کے تحت گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سفیان، راجب علی اور عالیان آصف کے طور پر ہوئی۔

این سی سی آئی اے نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خوف، افواہ اور انتشار ے پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیم بل 2025 منظور کیا تھا جس کے مطابق جو شخص سول میڈیا پر ’فیک نیوز‘ پھیلانے میں ملوث پایا گیا اسے 3 سال قید یا 20 لاکھ روپے تک جرمانے یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی میڈیا پاکستان کیخلاف فیک نیوز پھیلا رہا ہے،دفتر خارجہ نے وضاحت جاری کردی

Scroll to Top