راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر میں مقیم غیر قانونی افغان شہریوں کے گرد گھیرا تنگ، راولاکوٹ پولیس ان ایکشن ۔ راولاکوٹ سے غیر قانونی افغانیوں کی گرفتاریاں شروع۔
ایس ایچ او راولاکوٹ تھانہ ادریس چغتائی کی قیادت میں پولیس نے راولاکوٹ میں رھنے والے غیر قانونی افغانیوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی۔
ان کو بائیو میٹرک کے بعد راولاکوٹ سے شفٹ کیا جائےگا ۔ افغانیوں کا گھیرا تنگ کرکے پولیس انہیں گرفتار کر کے تھانہ راولاکوٹ منتقل کررہی ہے۔ اس کے بعد ان کو افغانستان بارڈر سے پار بھیجا جائےگا ۔
یاد رہے کہ ضلع پونچھ کی چار تحصیلوں میں اس وقت چھ سو سے زائد افغانی رہتے ہیں جبکہ بعض نے غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ بھی حاصل کر رکھے ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کب تک ان کو واپس بھیجا جائے گا ۔ حکومت کی طرف سے بارہ نومبر تک تمام افغانیوں کو بے دخل کر کے حکومت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سینکڑوں افغانی خاندانوں کو آزادکشمیر سے واپس افغانستان بھیجا گیا ہے ۔ جس میں راولاکوٹ، میرپور، مظفرآباد کے شہر شامل ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سے بھی افغان شہریوں کی واپسی شروع، ڈی ایس پی باغ الوداع کرتے ہوئے آبدیدہ




