مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار

مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دے دیا گیا۔

اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیزنے سال 2006 کی 500 با اثر مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

فہرست کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیت ہیں جبکہ مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں ٹاپ 50 شخصیات میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان اور دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوم دنیا کے 50 بااثرترین شخصیات میں شامل

ٹاپ 50 شخصیات میں ایرانی سپریم لیڈر آیت سید علی خامنہ ای، ترک صدر رجب طیب اردوان، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم تراورے بھی شامل ہیں۔

ملائیشیا کے صدر انور ابراہیم، آذربائیجان کے صدر ابراہیم علیوف ، ترک انٹیلی جنس کے سربراہ ابراہیم قالن، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما خالد مشعل اور شامی صدر احمد الشرع بھی ٹاپ 50 شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔

دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل پاکستانیوں میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، میر شکیل الرحمان، حامد میر، حافظ نعیم الرحمان، عمران خان، ڈاکٹر عمر سیف، ملالہ یوسفزئی اور دیگر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کی طرف سے ہر سال مسلم دنیا کی بااثرشخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے، مفتی تقی عثمانی قبل ازیں بھی باثرترین افراد میں شامل تھے۔

 

Scroll to Top