ایکشن کمیٹی کی پانچ کروڑ وصولی :الزام ثابت نہ ہوا تو معافی مانگ لوں گا،فاروق حیدر

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کشمیرڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پانچ کروڑ والی بات سچ ثابت نہ ہوئی تو معافی مانگ لوں گا لیکن اگر میری بات سچ ثابت ہوئی تو ایکشن کمیٹی والوں کو جواب دینا پڑے گا

راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ میں نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی اگر کوئی دلیل کے ساتھ بات نہیں کرے گا گالی گلوج کرے گا تو وہ اپنا ذمہ دار خود ہوگا

انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے تحریک کیلئے پانچ کروڑ روپے وصول کرنے والی اپنی بات پر میںقائم ہوں جب وقت آیا تو دو لوگ ساری بات بتائیں گے۔

میں اور بھی بہت کچھ جانتا ہوں مگر کسی وجہ سے خاموش ہوں۔ میں نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئی کہ میرے بارے میں کوئی بدزبانی کرے، بات دلائل سے کریں۔

دوسری جانب ممبرکورکمیٹی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی شوکت نواز میرنے کہ اکہ فاروق حیدر نے جو الزامات لگائے ہیں اس کا جواب دینا ہو گا،

فاروق حیدر قابل احترام ہیں لیکن انہوں نے مجھ پر بڑا الزام لگایا ہے، ان کو ثابت کرنا ہو گا، ان کو علم ہی نہیں ہے کے ایکشن کمیٹی کا چئیرمین کون ہے، ان کو دو وزیر بتانا ہوں گے،

اگر فاروق حیدر نے ثابت نہیں کیا تو ریاست کا جھوٹا انسان تصور ہو گا، فاروق حیدر کو آج انوارالحق اچھا نہیں لگتا پہلے کیوں اچھا لگتا تھا

اسی فاروق حیدر نے ووٹ دیا، 5 کروڑ کا الزام پوری ریاست پر ہے، ایکشن کمیٹی سے مراد ہے پوری ریاست کی عوام

مزید یہ بھی پڑھیں:اٹلی: برفانی تودے کی زد میں آکر خاتون سمیت 5 جرمن کوہ پیما ہلاک

Scroll to Top