وای لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل)پاک فوج کی جانب سے وادی لیپہ کی یونین کونسل بنہ مولا میں فری میڈکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، پاک فوج کے ماہر ڈاکٹرز نے سیکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا ، مریضوں کو فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وادی لیپہ کی یونین کونسل بنہ مولا میں عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پاک فوج نے فری میڈیکل کیمپ لگا جس میں سیکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میںبزرگ،نوجوان،بچوں سمیت خواتین مریضوں کا پاک فوج کے ماہر ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا اور فری ادویات بھی فراہم کیں، ڈاکٹرز نے لوگوں کوبیماریوں سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی بھی دی۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ بھی اس طرح کے میڈکل کیمپس کا انعقاد جاری رہے گا جن سے غریب عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات میسر آتی رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: چکوٹھی،پاک فوج کاایل اوسی پر فری میڈیکل کیمپ،2225مریضوں کا معائنہ،ادویات فراہم