مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں مسلط شدہ حکومت تمام برائیوں کی جڑ ہے، تحریک انصاف کے ساتھ بے وفائی کرنے والے ممبران آزادکشمیر اسمبلی اپنے احتساب کیلئے تیار رہیں۔
سردار قیوم نیازی نے ایک بیان میں کہا کہ آزادکشمیر کے عوام منحرف اور بانی چیئرمین کے ساتھ بے وفائی کرنے والے سیاسی موسمی پرندوں کو ان کے انتخابی حلقوں میں نشان عبرت بنائیں گے۔
صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر نےوکلاء کے ذریعے 8 فروری کو یوم سیاہ پر کارکنوں کی گرفتاریوں اور قیادت کی نظر بندی سے متعلق رپورٹ عمران خان کو پیش کردی، عمران خان نے احتجاجی مظاہروں پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے خلاف ریاستی جبر کے دن تھوڑے ہیں، عوام نے پاکستان کے کونے کونے میں 8 فروری 2024 مینڈیٹ ڈکیتی کے خلاف احتجاج کر کے حکومتی کارکردگی پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم انوارالحق حادثے کی پیداوار، سرکاری وسائل پرانتخابی مہم چلارہے ہیں، طارق فاروق