قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو ابوظہبی ٹی ٹین لیگ 2025 میں نئی فرنچائز کوئٹہ کیولری کا کپتان مقرر کر دیاگیا ہے ۔
ٹیم انتظامیہ نے محمد عامر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اسکواڈ کی قیادت کے لیے منتخب کیا ہے، جو ٹی ٹین فارمیٹ میں بطور کپتان ان کا پہلا تجربہ ہوگا ۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ عامر کا تجربہ، جارحانہ بولنگ اسٹائل اور میدان میں ان کا جوش و جذبہ کوئٹہ کیولری کو ایک مضبوط اور مقابلہ جاتی ٹیم میں بدل دے گا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی20 کرکٹ : بابر اعظم نے روہت شرما کے بعد ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
محمد عامر نہ صرف نئی گیند کے ساتھ خطرناک ثابت ہوں گے بلکہ نوجوان بولرز کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے ۔
اس سال کوئٹہ کیولری نے متوازن اور طاقتور سکواڈ تشکیل دیا ہے، جس میں سکندر رضا، عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، عرفان خان نیازی، خزیمہ بن تنویر اور عرفات منہاس جیسے اہم کھلاڑی شامل ہیں ۔
محمد عامر نے کپتانی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کو میدان میں ایک فائٹنگ یونٹ کے طور پر پیش کریں گے اور شائقین کو بہترین کرکٹ دکھانے کی پوری کوشش کریں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وقار یونس نے مجھے نئی گاڑی اوربرانڈڈ کپڑے پہننے پر ٹیم سے نکالا، عمر اکمل
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی 10 فارمیٹ تیز، دلچسپ اور فیصلہ کن ہوتا ہے، اور وہ اپنی ٹیم کے ساتھ بھرپور محنت کریں گے ۔
ابوظہبی ٹی 10 لیگ 18 نومبر سے شروع ہو رہی ہے، جس میں دنیا بھر کے معروف کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے ۔
شائقین پُر اُمید ہیں کہ محمد عامر کی قیادت میں کوئٹہ کیولری کی ٹیم عمدہ کارکردگی دکھائی گی ۔




