مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)سکالرز کالج آف سائنسز و انفارمیشن ٹیکنالوجی مظفرآباد کے زیر اہتمام سالانہ سیمینار بعنوان ”سیرت سیدالانبیاء ﷺ و محفل نعت” کا انعقاد کیا گیا۔
،تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک فوج کے بریگیڈیئر طارق، ڈی جی آئی ایس پی آر آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان تھے،معروف مذہبی سکالر سید علی حیدر بخاری نقوی (سجادہ نشین دربار سہیلی سرکار) کی شرکت
علامہ جواد جعفری (سابق ڈی جی کشمیر کلچرل اکیڈمی)، پروفیسر زاہد (ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز)و میڈم سیدہ رخشندہ نورین کاظمی (ممبر سکالرز فاؤنڈیشن) نے خصوصی شرکت کی،تقریب میں تعلیمی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد سمیت پروفیسر زاہد (ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز)، میڈم حنیفہ خانم (صدر گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر)، سید اشتیاق حسین بخاری (صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر)، میڈم سمیہ ساجد، اور وجاہت اشرف اعوان (صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن مظفرآباد سٹی) نے بھی شرکت کی
،تقریب کے دوران طلبہ نے عقیدت و احترام سے نعتیہ و حمدیہ کلام پیش کیے،اور روح پرور محفل پاک میں رحمتوں کا سماں باندھ دیا
،نعتیہ تقریب خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سکالرز کالج کو روح پرور محفل سجانے اور سالہا سال اس محفل کا تواتر قائم رکھنے پر خراجِ تحسین پیش کیا،
مقررین کا کہنا تھا کہ ”طلبہ اگر سیرت النبی ﷺ کو اپنی عملی زندگیوں کا حصہ بنا لیں تو کامیابی ان کے قدم چومے گی”
مہمانِ خصوصی ڈی جی آئی ایس پی آر بریگیڈیئر طارق کی جانب سے سکالرز کالج کی تعلیمی و اخلاقی خدمات کو خوب سراہا گیا،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ”سکالرز کالج معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی اخلاقی و عملی تربیت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، اور یہی اصل کامیابی ہے،
سکالرز کالج کی نعتیہ تقریب میں شرکت کرنے پر دلی طمانیت محسوس ہوئی کہ یہ ادارہ صحیح معنوں میں طلبہ کو زندگی کی درست سمت بہم فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے
یہ ایک انتہائی بہترین نعتیہ تقریب تھی”محفل میں شریک طلبہ کو خصوصی طور پر مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ”آپ لوگ اپنے آپ کو پہچانیں اور یہ جاننا ہی کامیابی ہے کہ آپ کو کس مقصد کے لیے تخلیق کیا گیا ہے دین پر ثابت قدم رہیں کامیابی آپ کے قدم چومے گی”
تقریب کے اختتامیہ میں چیئرمین سکالرز فاؤنڈیشن آزاد جموں و کشمیر سید افتخار حسین کاظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”سکالرز کالج اور سکالرز فاؤنڈیشن معیاری تعلیم، اخلاقی تربیت اور ہنر مندی سے مزین معاشرے کی تشکیل کے لیے کوشاں رہیں گے”
تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کی جانب سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمت کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلی ، نئی بھرتی ملازمین کی پنشن ختم




