مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)ایک ہی گھر میں دو ماتم سلینڈر پھٹنے کے المناک واقعے میں جھلس جانے والی دو خواتین زندگی کی بازی ہار گئیں، پورا علاقہ سوگوار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل گوجرہ پولیس لائن مظفرآباد کے رہائشی عاشق حسین قریشی کے گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اُٹھی تھی
جس کے نتیجے میں عاشق حسین قریشی کی والدہ اور اہلیہ بری طرح جھلس گئیں۔زخمی خواتین کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسلام آباد اسپتال منتقل کیا تھا
تاہم دونوں گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہانِ فانی سے کوچ کر گئیں۔دونوں مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
علاقے کی فضا سوگوار ،ہلاکتوں کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا،لوگوں کا گہرے رنج و غم کا اظہار
جبکہ اہلِ علاقہ اور عزیز و اقارب نے عاشق حسین قریشی سے والدہ اور اہلیہ کی المناک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بم کی اطلاع پربھارتی طیارے کی بمبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ




