اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نیتجہ ختم، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کی بقیہ حکومت پیپلزپارٹی کیلئے امتحان ہوگی ۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کا اعلان کشمیر سے ہوگا اسلام آباد سے نہیں ، پیپلزپارٹی نے حالات کا مقابلہ کیا ، جیتا ہوا الیکشن شکست میں تبدیل کیا۔
بلاول زرداری نے کا کہ پیپلزپارٹی صحیح معنوں میں عوامی مسائل کا حل سمجھتی ہے ۔ کشمیری عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے جو ہوسکا عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے ،
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیری عوام کو یقین دلاتا ہوں ۔۔ پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے عوام کی نمائندگی کرنا جانتی ہے ۔ ۔ پیپلزپارٹی نے گزشتہ الیکشن میں کامیابی حاصل کی جسے راتوں رات تبدیل کیا گیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پھر بھی پیچھے نہیں ہٹی اور آزادکشمیر اسمبلی میں بھرپور عوامی نمائندگی کرتے رہے ۔ پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے ۔
بلاول کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ کشمیری عوام کے مطالبات پورے کئے جائیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت بنانے سے قبل آزادکشمیر میں انتخابات ہونے چاہیں ۔
کشمیریوں کے مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے ۔ غیر جمہوری سوچ کے باعث ویکیوم پیدا ہوا جس کی وجہ سے آزادکشمیرکے عوام کو نقصان اٹھانا پڑا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی شریک تھیں۔
اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتِ حال، عوامی مسائل اور تنظیمی امور میں بہتری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آزاد کشمیر کے نمائندوں نے خطے کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں سابق وزیراعظم اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سمیت چوہدری محمد یاسین، فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری لطیف اکبر، سردار جاوید ایوب، سردار محمد یعقوب خان، میاں عبدالوحید، جاوید اقبال بندھانوی، سید باذل نقوی، سردار ضیاء قمر، چوہدری قاسم مجید، چوہدری عامر یاسین، عامر غفار لون، چوہدری علی شان، جاوید بٹ، رفیق نیر، سردار احمد صغیر، نبیلہ ایوب، عبدالماجد خان، عاصم شریف، چوہدری محمد اکبر، سردار فہیم اختر ربانی، یاسر سلطان، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری محمد ارشد، سردار محمد حسین، ملک ظفر اور چوہدری محمد رشید نے شرکت کی۔
اس موقع پر چوہدری پرویز اشرف، چوہدری محمد ریاض اور سردار تنویر الیاس خان بطور خصوص شریک ہوئے
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: محکمہ پولیس میں اہم تقرریاں و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری




