حویلی کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)حویلی میں اسرا فاؤنڈیشن کے تحت ایمبولینس سروس کا آغاز اسرا فاؤنڈیشن حویلی کے زیرِ اہتمام “اسرا ایمبولینس سروس” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایس پی حویلی محترم عامر محبوب نوابی تھے جبکہ مہمانِ اعزاز ڈاکٹر حبیب احمد راٹھور تھے۔تقریب کی صدارت صدر اسرا فاؤنڈیشن جناب ظفر اقبال راٹھور نے کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا۔اس کے بعد مہمانانِ گرامی نے فیتہ کاٹ کر ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا۔شرکاء کو ایمبولینس کا تفصیلی معائنہ بھی کروایا گیا، جو تمام بنیادی اور ایمرجنسی طبی آلات سے لیس ہے،
جن میں فِکس اسٹریچر، ایمرجنسی سٹریچر، آکسیجن سلینڈر بمع ماسک، فرسٹ ایڈ کٹ، بی پی اپریٹس اور دیگر ضروری سامان شامل ہیں۔
جنرل سیکرٹری اسرا فاؤنڈیشن محمد اقبال راٹھور نے فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ تنظیم کے ممبران اپنی بساط کے مطابق ماہانہ فنڈنگ کرتے ہیں، جس سے مستحق مریضوں کے علاج، طلباء کی فیسوں کی ادائیگی اور غریب خاندانوں کو راشن کی فراہمی جیسے اقدامات کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حویلی کی جغرافیائی حساسیت اور ایل او سی کے قریب ہونے کے باعث ایمبولینس سروس کی ضرورت شدت سے محسوس کی گئی، جسے ایک سال کی محنت کے بعد عملی شکل دی گئی ہے۔
صدر اسرا فاؤنڈیشن ظفر اقبال راٹھور نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سروس چوبیس گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس کے مؤثر انتظام کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جبکہ ڈرائیور کو خصوصی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔
بانی و سنیئر نائب صدر حکیم عبد الرحمان راٹھور نے کہا کہ فاؤنڈیشن گذشتہ چند برسوں سے ایمرجنسی ریسپانس سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہے، اور اب یہ سروس پورے ضلع حویلی کے لیے قابلِ رسائی ہوگی۔ انہوں نے تمام معاون اراکین کا شکریہ ادا کیا جن کی مالی اور عملی کاوشوں سے یہ منصوبہ مکمل ہوا۔
تقریب سے ایس پی حویلی عامر محبوب نوابی، پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد راٹھور، جاوید سرور راٹھور، نسیم راٹھور، ڈاکٹر تسکین راٹھور (ایم ایس ڈی ایچ کیو حویلی)، صدر ڈسٹرکٹ ایوب پریس کلب سید ماجد حسین گیلانی، ایڈووکیٹ یاسر راٹھور سابق صدر اسرا فاؤنڈیشن، عمر رشید راٹھور چیف آرگنائزر اسرا فاؤنڈیشن، چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن حویلی حمید ایاز راٹھور، ہید ماسٹر (ر) عاشق راٹھور، ماسٹر آزاد راٹھور، سید نبیل نمائندہ امید سحر، چیئرپرسن وومن ویژن آرگنائزیشن محترمہ فرحت ایوب راٹھور، اور دیگر معزز شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے اس اقدام کو علاقے کے لیے امید کی نئی کرن قرار دیا۔
مقررین نے کہا کہ ایسے فلاحی منصوبے انسانیت سے محبت اور خدمت کے جذبے کی اعلیٰ مثال ہیں۔
تقریب میں ماسٹر سجاد راٹھور، ایاز راٹھور ایریا منیجر سٹیٹ لائف، سید غلام حسین شاہ بانی و سرپرست مساکین نواز فاؤنڈیشن، پرویز کیانی نمائندہ ایوب پریس کلب، سماجی کارکنان عقیل قریشی، رہیس کیانی اور دیگر معززین نے شرکت کی
تقریب کے دوران متعدد شخصیات نے فاؤنڈیشن کے لیے عطیات کا اعلان کیا، جن میں:
چیئرپرسن وومن ویژن آرگنائزیشن حویلی، فرحت ایوب راٹھور — 10,000 روپے
ایس پی عامر محبوب نوابی — 10,000 روپے
ماسٹر عاشق راٹھور — 50,000 روپے
ایڈووکیٹ یاسر راٹھور — 10,000 روپے
تقریب میں اسرا فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو باڈی کے اراکین نے بھی شرکت کی جن میں:
لیاقت حسین راٹھور (سرپرست)، ظفر اقبال راٹھور (صدر)، حکیم عبد الرحمان راٹھور (بانی و سنیئر نائب صدر)، محمد اقبال راٹھور (جنرل سیکرٹری)، عمر رشید راٹھور (چیف آرگنائزر)، نوید یونس راٹھور (سیکرٹری مالیات)، وحید نسیم راٹھور (نائب صدر)، شاہد راٹھور اور مرتضیٰ راٹھور (کور ممبران) شامل تھے۔
تقریب کے اختتام پر صدر پریس کلب سید ماجد حسین گیلانی نے اسرا فاؤنڈیشن کی کامیابی، استحکامِ پاکستان اور فلسطین و کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
آخر میں مہمانانِ گرامی کی ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے بعد اسرا فاؤنڈیشن ایگزیکٹو کونسل کا جائزہ اجلاس بھی ہوا جس میں موجودہ مسائل کے حل، ایمبولینس سروس کے لائحہ عمل اور آئندہ کے اہداف کا تعین کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:




