مظفرآباد:فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے گھڑی پن میں ہوٹلز، ڈرائی فروٹ، جوس و ملک شیک کارنر شاپس اور گوشت فروخت کرنے والی دکانوں پر اشیائے خوردونوش، کچن ایریا، برتنوں اور خوراک ہینڈلنگ کے معیار کی چیکنگ کی۔
اتھارٹی نے ایکشن لیتے ہوئے ٹوٹے اور خستہ برتن موقع پر تلف کر دئیے گئے، فوڈ بزنس آپریٹرز کو فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر قاضی شفیق الرحمن نے ہمراہ ٹیم فوڈ اتھارٹی گھڑی پن مارکیٹ میں قائم ہوٹلز، ڈرائی فروٹ، جوس و ملک شیک کارنر شاپس اور گوشت فروخت کرنے والی شاپس پر اشیائے خوردونوش سمیت کچن ایریا، برتنوں کی صفائی اور خوراک ہینڈلنگ کے معیار کو چیک کیا۔
دورانِ معائنہ ٹوٹے ہوئے کپ اور برتن حفظانِ صحت کے اصولوں کے منافی قرار دے کر موقع پر تلف کر دئیے گئے جبکہ فوڈ بزنس آپریٹرز کو فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی کی امبور میں بڑی کارروائی، مضر صحت آئل تلف،نوٹسز جاری
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میر نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی عوام کو محفوظ، معیاری اور صاف ستھری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔تمام فوڈ بزنس آپریٹرز کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ صفائی ستھرائی، خوراک کی درست ہینڈلنگ اور فوڈ اتھارٹی کے طے کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر معیاری یا ناقص خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اگر کسی جگہ ناقص یا غیر معیاری خوراک فروخت کی جا رہی ہو تو شہری اپنی شکایت فوڈ اتھارٹی کی دئیے گئے نمبر 1280 پر درج کروائیں۔بروقت اور موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




