مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس کے ایڈوائزر سردار جاوید ایوب کی سربراہی میں 23اکتوبر 2025کو ضلع پونچھ کے دو مقامات پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔۔
پہلی کھلی کچہری ہجیرہ ضلع پونچھ میں کئی گئی جہاں پر کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ، کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا
۔ بعد ازاں ایڈوائزر برائے وفاقی محتسب آزادکشمیر نے وفاقی محتسب کے آزادکشمیر میں قیام اور اس کے دائرہ کار ،طریقہ کار سے مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا
کھلی کچہری میں شریک مقامی لوگوںنے آزادکشمیر میں کام کرنے والے وفاقی اداروں کے خلاف اپنی اپنی شکایات سے زبانی و تحریری آگاہ کیا ۔
شکایات کے اندراج کے بعد کافی شکایات کا موقع پر ازالہ کر دیا گیا جبکہ دیگر شکایات کو رجسٹر کر لیا گیا ہے جن پر 60دن کے اندر فیصلہ کر دیا جائے گا ۔
کھلی کچہری کے دوران ضلع پونچھ تحصیل ہجیرہ کی انتظامیہ بھی موقع پر موجود رہی اور تمام تر انتظامات کی دیکھ بھال کرتی رہی ۔
اس موقع پر ایڈوائزر برائے وفاقی محتسب سردار جاوید ایوب نے کہا کہ وفاقی محتسب کے آزادکشمیر میں قیام کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے ۔
وفاقی ادارے جو آزادکشمیر میں کام کر رہے ہیں ان کے خلاف کسی قسم کی بد انتظامی کے حوالے سے ہر شکایت کا فیصلہ 60دن کے مختصر ترین عرصہ میں کر دیا جاتا ہے ۔
ایسے افراد جن کو وفاقی اداروں کی بد انتظامی کے حوالہ سے کوئی بھی مسئلہ ہے تو وہ کھلی کچہری کے دوران اپنی شکایات درج کروائیں ۔
کھلی کچہری کے دوران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، نادرا ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ودیگر ایجنسیوں کے خلاف شکایات درج کروائی گئیں ۔
اس کے بعد دوسری کھلی کچہری ضلع پونچھ کی تحصیل عباسپور میں لگائی گئی جس کے تمام تر انتظامات ضلعی انتظامیہ نے کر رکھے تھے ۔
ایڈوائزر برائے وفاقی محتسب سردار جاوید ایوب نے عباسپور میں کھلی کچہری کے دوران عوام کو وفاقی محتسب کے قیام کے حوالہ سے تفصیل سے آگاہ کیا ۔
عباسپور میں بھی عوام نے کھلی کچہری میں بھرپور شرکت کی اور آزادکشمیر میں کام کرنے والے وفاقی اداروں کے خلاف اپنی اپنی شکایات درج کروائی ۔
شکایات کے اندراج کے بعد مختلف شکایات کا ازالہ موقع پر کر دیا گیا جبکہ متعدد شکایات کو رجسٹر کر لیا گیا ۔
اس موقع پر ایڈوائزر برائے وفاقی محتسب سردار جاوید ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تیز ترین اور سستے انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔۔
وفاقی اداروں کے خلاف کی جانے والی ہرشکایت کا فیصلہ 60دن کے اندر مختصر ترین عرصے میں میرٹ پر کیا جاتا ہے اور اس پراسس کی کوئی فیس نہیں ہوتی۔۔
سردار جاوید ایوب کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے عوام کو بلامعاوضہ ریلیف فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔آزادکشمیر کے عوام بلا معاوضہ اور بغیر وکیل وفاقی اداروں جیسا کہ پی ٹی اے ، نادرا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاسپورٹ آفس، جی پی او ، نیشنل سیونگ سینٹرز، پاکستان بیت المال ، پوسٹل لائف انشورنس، سٹیٹ لائف انشورنس، واپڈا جیسے اداروں کے خلاف شکایات آن لائن بھی درج کروا سکتے ہیں
دفتر میں آکر تحریری طور پر درخواست کی صورت میں بھی شکایت درج کروائی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ وفاقی محتسب کا ادارہ بہتر طرز حکمرانی کے قیام، قانون کی حکمرانی اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے مقاصد کو حاصل کر نے کی طرف گامزن ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی حکومت کا دنیا کا پہلا اسکائی اسٹیڈیم نیوم شہر میں بنانے کا فیصلہ




