مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق آج سہ پہر تین بجے پریس کانفرنس کرینگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق اپنے اڑھائی سالہ دور کو تاریخ ساز قرار دینے کے ساتھ استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں ۔
وزیر اعظم پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی علیحدگی کے بعد قانون ساز اسمبلی میں عددی اکثریت کھو چکے ہیں وزیراعظم اگر مستعفی نہ ہوئے تو انکے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے عشائیہ میں27ممبران کی شرکت، انوارالحق مستعفی ہوں، چوہدری یاسین
یاد رہے کہ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 10ارکان بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوچکے ہیں جس کے بعد وزیراعظم انوارالحق کے ساتھ چند ہی ممبران اسمبلی باقی رہ گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے مظفرآباد میں اپنے قریبی رفقاء اور فارورڈ بلاک کے ارکان سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے 27ارکان کی حمایت کی ویڈیو جاری کرکے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو وعدہ یاد دلایا گیا ہے کہ ہمارے بندے پورے ہو چکے ہیں۔
وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ مجھے گھر بیجنے کا سب سے آسان طریقہ کے چائے پر 27 لوگ اکٹھے ہوں اور مجھ پر عدم اعتماد کریں میں گھر چلا جائوں گا۔




