ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے ایک طلاق معاہدے نے سب کی توجہ حاصل کرلی جس میں ایک غیر معمولی شرط شامل کی گئی ہے کہ شوہر اپنی سابق بیوی کی بلیوں کے اخراجات برداشت کرتا رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق معاہدے میں طے پایا کہ بلیاں سابق بیوی کے پاس رہیں گیجبکہ شوہر ہر 3 ماہ بعد تقریباً 10 ہزار تُرک لیرا اُن کی دیکھ بھال کے لیے ادا کرے گا۔
یہ ادائیگیاں 10 سال تک یا بلیوں کی زندگی تک جاری رہیں گی، جبکہ معاہدے میں یہ شق بھی شامل ہے کہ رقم ترکیہ کی سرکاری افراطِ زر کی شرح کے مطابق ہر سال ایڈجسٹ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی فوجی افسربن کر دوسری شادی رچانے والا پکڑا گیا
ترک قانون کے تحت بلیوں جیسے پالتو جانور اب بھی منقولہ جائیداد کے زمرے میں آتے ہیں تاہم حالیہ برسوں میں عدالتوں نے ایسے معاہدوں کی منظوری دینی شروع کردی ہے جو جانوروں کی فلاح و بہبود کو بھی مدِنظر رکھتے ہیں۔
یہ کیس ایک نئے رجحان کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جہاں طلاق کے معاہدوں میں اب انسانوں کے مالی معاملات کے ساتھ ساتھ پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں بھی شامل کی جا رہی ہیں۔




