گروپ

آزادکشمیر، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گروپ کے5 وزراء پیپلز پارٹی میں شامل

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر میں ان ہائوس تبدیلی کی کوششوں کے دوران پیپلز پارٹی کو بڑی حمایت مل گئی،بیرسٹر گروپ کے 5وزراء نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے ان ہائوس تبدیلی میں ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور سے بیرسٹر سلطان گروپ کے وزراء یاسر سلطان،چوہدری ارشد،چوہدری رشید چوہدری اخلاق اور سردار محمد حسین نے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں بڑا سیاسی اتحاد، بیرسٹرسلطان گروپ کا پیپلز پارٹی کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری محمد ریاض بھی موجود تھے ۔ محترمہ فریال تالپور نے پی پی پی میں نئے آنے والوں کا پُرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت سے آزاد جموں و کشمیر میں پارٹی کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی حقیقی نمائندہ رہی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں ان کے سیاسی و معاشی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی حکمت عملی میں سرگرم

نئے شامل ہونے والے رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے جمہوریت، ترقی اور عوامی خدمت کے مشن کو آزاد جموں و کشمیر میں آگے بڑھانے میں فعال کردار ادا کرنے کا عہد کیا ۔

Scroll to Top