اہم ملاقات

جاتی امرا میں وزیراعظم شہباز شریف سے نواز شریف کی اہم ملاقات

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف  بھی موجود تھیں ۔ ملاقات میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے نہ صرف ملکی معیشت بلکہ پارٹی کے داخلی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔

ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور ہماری پارٹی کی قیادت میں وقت کے ساتھ  ساتھ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف سےقطری وزیر تجارت کی ملاقات، دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک محنت کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور لگن کی دنیا بھر میں پذیرائی ہو رہی ہے ۔ نواز شریف نے مریم نواز کے کردار کو بھی سراہا ۔

نواز شریف کہا کہ میری بیٹی پنجاب میں امن و امان کے قیام اور ترقی کے اہم اقدامات میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں  اور ان کی قیادت میں صوبہ ترقی کی  نئے منازل طے کر رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرمپ کو “مین آف دی پیس” قرار دے کر دوبارہ نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا

بعدازاں  وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ جا کر ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی درخواست  کی ۔

Scroll to Top