صدر مملکت نے پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کا گرین سگنل دے دیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) صدرمملکت آصف زرداری کی زیرصدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ، اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، سیاسی انچارج فریال تالپور سمیت آزادکشمیر کی سیاسی قیادت نے شرکت کی ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی آزادکشمیر پارلمانی پارٹی کا اہم اجلاس، پیپلزپارٹی کا آزادکشمیر میں ان ہاوس تبدیلی کا فیصلہ برقرار

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں ان ہائوس تبدیلی منظوری دیدی ، صدر مملکت نے پیپلز پارٹی کو آزادکشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا گرین سگنل دیدیا۔

صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیرمیں ان ہائوس تبدیلی لانے اور نئی حکومت بنانے سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے آزادکشمیر میں ان ہائوس تبدیلی لانے اور آزادکشمیر میں حکومت بنانےکی منظوری دے دی ہے۔

اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی اپنی حکومت بنانے جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت عظمیٰ کیلئے صدر پیپلزپارٹی چوہدری یاسین،لطیف اکبر اور سردار یعقوب امیدوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز حکومت سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیںـ:وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سےمریم ادریس کی اہم ملاقات،آزادکشمیر کو بحران سے بچانے پراظہارتشکر

Scroll to Top