وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سےمریم ادریس کی اہم ملاقات،آزادکشمیر کو بحران سے بچانے پراظہارتشکر

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی نائب صدر مریم ادریس کی ملاقات۔

ملاقات میں آزاد جموں و کشمیرکی سیاسی صورتحال، مسئلہ کشمیر ،خواتین کے سیاست میں کرادر سمیت مختلف امور پر گفتگو۔

ملاقات میں مریم ادریس نے آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام سمیت دیگر قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت فیصلوں سے آزاد کشمیر بہت بڑے بحران سے بچ گیا اور معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد آپ اور آپ کی ٹیم نے بھرپور کام کیا پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی جا رہی ہے۔۔

پہلگام واقعہ کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اٹھا ہے اور بھارت کو سفارتی سطح پر بھی شکست کھانا پڑی۔

مریم ادریس نے کہا کہ میں کئی سالوں سے خواتین ،بچوں کے حقوق اور مسئلہ کشمیر و فلسطین پر آواز بلند کر رہی ہوں۔۔ متعدد کالمز لکھے اور دور طالبعلمی سے ہی انسانی حقوق پر آواز اٹھانا اپنا فرض سمجھا ۔

میں سمجھتی ہوں باشعور خواتین کو سیاست میں آگے بڑھنے کے مواقع ملنے چاہیئے تاکہ وہ ملکی تعمیر وترقی اور بہترین معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے مریم ادریس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ جیسی قابل خواتین کا معاشرے کی نشوونما میں اہم کردار ہے۔ْ۔

پاکستان ہر فورم پر اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے لیے آواز اٹھا رہا ہے اور ساتھ کھڑا ہے ،تحریک آزادی کشمیر کے لیے کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،۔۔

نوجوان نسل سوشل میڈیا کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے چیئرمین مرکزی را بطہ بورڈ سردار طارق اور ماہر تعلیم ڈاکٹر زاہد محمودبھی ملاقات میں موجود تھے ۔۔

سردار طارق آزاد کشمیر کی سیاست اور مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں اور انکو حل کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں حالیہ صورتحال میں بھی کافی متحرک نظر آئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بنیان مرصوص کے بعدبھارتی ایوانوں میں لرزہ طاری ہے، چوہدری لطیف اکبر