اوورسیز کیلئے خوشخبری، پی آئی اے کی 5سال بعد برطانیہ کیلئے پرواز آج روانہ ہوگی

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے پابندی کے 5 سال بعد پہلی پروازآج 25 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پابندی کے 5سال بعد پہلی پرواز پاکستان سے برطانیہ مانچسٹر آج 25 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیارہ برطانوی فلائٹ آپریشن کو سرانجام دے گا اور پی آئی اے کی ایک ٹیم برطانیہ میں جائزہ لینے کے لیے پہنچ گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے جہاز برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے مکمل طور پرفٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے دو دہائیوں بعد منافع میں، 6 ماہ میں 11.5 ارب روپے کمائے

سی ای او پی آئی اے عامر حیات برطانوی فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کو خود مانیٹر کر رہے ہیں، برطانیہ میں 5 سال بعد پی آئی اے کے طیارے لینڈ کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مانچسٹر کی عمارت کا ہیوی پورٹریٹ بھی لگادیا گیا ہے۔آج اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ پروازوں کی بحالی کے حوالے سے باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی۔

وفاقی وزیر دفاع وہوابازی خواجہ آصف تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔

یاد رہے 24جون 2020کواس وقت کے وزیر ہواباازی غلام سرور خان نے پائلٹ کی ڈگریوں سے متعلق قومی اسمبلی کے فورم پر بیان دیا تھا جس پر یکم جولائی 2020 کو برطانیہ نے پی آئی اے پر پابندی عائد کردی تھی۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں بڑی تعداد میں کشمیری  مقیم ہیں اور انہیں قومی ایئرلائن کی سروس بحال ہونے پر معیاری اور سستی سہولیات دستیاب ہونگی جبکہ پی آئی اے سامان کی بھی زیادہ لاتی ہے۔

Scroll to Top