بھارت ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کا جذبۂ حریت دبانے میں ناکام ، ملک عامر کابل

لندن (کشمیر ڈیجیٹل) صدراوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسل لندن ملک عامر کابل کا کہنا تھا کہ 24 اکتوبر 1947 وہ دن ہے جب صدیوں کی قربانیوں سے ایک نئی صبح طلوع ہوئی، ایک ایسی صبح جو کشمیریوں کے لہو سے روشن ہوئی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عامر کابل نے کہا کہ بھارت نے ہر طرح کا ظلم ڈھایا مگر کشمیری عوام کے جذبۂ آزادی کو کبھی کمزور نہیں کر سکا اور نہ ہی کبھی کر پائے گا۔

انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے 78 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبۂ حریت کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ہم ہر قیمت پر آزادی حاصل کریں گے اور پاکستان سے الحاق کے ذریعے اپنے شہدا کے مشن کو مکمل کریں گے۔

ملک عامر کابل نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

انہوں نے یومِ تاسیس کے موقع پر ان تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:برازیل :شہری نے انشورنس کی رقم کیلئے لگژری گاڑی کو آگ لگادی

Scroll to Top