اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 24 اکتوبر 1947 صدیوں کی قربانیوں سے روشن ہونے والے سویرے کا نام ہے جسے لاکھوں کشمیریوں نے اپنے خون سے منور کیا ۔۔
آج بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پوری قوت کے ساتھ جاری ہے لاکھوں کشمیریوں نے اپنے لہو سے اس تحریک کو سیراب کیا ہے۔۔
بھارت نے ہر قسم کے مظالم ڈھائے، لیکن وہ کبھی بھی کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کم نہیں کر سکے اور نہ ہی آئندہ کبھی کر سکے گا۔
کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی جاری ر ہے گی تحریک آزادی کشمیر کو لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنے خون سے سینچا ہے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کچلنے کیلئے ہر ظلم اور جبر آزما لیا، مگر وہ نہ تو پہلے کبھی ان کے عزم کو متزلزل کر سکا اور نہ آئندہ کر سکے گا۔
بھارت کی تمام تر کوششوں کے باوجود، کشمیری عوام کا عزم، حوصلہ، اور جذبہ حریت کمزور نہیں پڑا بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہر صورت میں اپنی آزادی حاصل کرکے رہیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ یومِ تاسیس کے موقع پر ہم ان تمام عظیم شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں
جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے آزادی کی تحریک کو جاری رکھا۔ ان کا خون ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے بھارت کے مکروہ عزائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کے جذبے کو دبانا چاہتا ہے، لیکن وہ کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔
کشمیری عوام نے اپنی تحریکِ آزادی کے لیے تن، من، دھن، اور سب کچھ قربان کر دیا ہے اور وہ اس مقصد کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دبئی: ایک کپ کافی کی قیمت پونے تین لاکھ سے زائد قیمت




