کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل، راناقاسم نون کا انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کرانے کا اعلان

مظفرآباد: چیئرمین پارلیمانی کشمیرکمیٹی / وفاقی وزیر راناقاسم نون نے کہا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ، ہمارادشمن ففتھ جنریشن وار سے لیکر جو مرضی ہے کر لے کشمیری اور پاکستانی ایک ہیں ، جلد اسلام آباد میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کرائیں گے۔

سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں پارلیمانی کشمیرکمیٹی کے ممبرسردارفتح اللہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا قاسم نون نے کہا کہ پاکستان نے کشمیریوں کے لیے جنگیں لڑی ہیں، کشمیریوں کی جدوجہد سے پاکستان کبھی پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

معرکہ حق کے بعد پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر اپنی برتری قائم کی جبکہ ہندوستان دنیا میں اکیلاہوگیا ہے ۔ ہم آزادجموں وکشمیر میں سیاسی و معاشی استحکام دیکھنا چاہتے ہیں ۔

میرپور ائیرپورٹ بنے گا ، مظفرآباداورراولاکوٹ ائیرپورٹ کو فنکشنل کرنے کیلئےکشمیر کمیٹی نے معاملہ اٹھایا ہے ۔

ہندوستان نے دوبارہ کسی ایڈونچر کی کوشش کی تو اسکو پھر سبق یاد کروائیں گے۔کشمیرپاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہے ، ہم سب کی ذمہ داری ہے مسئلہ کشمیر کو نقصان نہ پہنچنے دیں ۔

انہوں نے کہاکہ معرکہ حق بنیان مرصوص کے بعد ایک نئے پاکستان نے جنم لیا ہے، معرکہ حق نے مودی سرکار کے غرور اور فرعونیت کو خاک میں ملادیا، معرکہ حق کے دوران ہمارے میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیااور پوری دنیا نے اسکوسراہا۔

10مئی کے معرکہ حق کے بعد کشمیر ایشوایک بار پھر ہائی لائٹ ہوگیا ہے، پاکستان کاقیام بہت بڑی بات تھی اس کے بعد پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا اوراس کے بعد معرکہ حق بنیان مرصوص میں فتح بہت بڑی بات ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر ہر حوالے سے پاکستان کا حصہ ،مسئلہ حل ہونے تک امن قائم نہیں ہوگا، رانا قاسم

انہوں نے کہاکہ کشمیرکمیٹی نے آزادکشمیر کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے نیوٹیک سے معاملہ اٹھایا جس کے بعد آزادکشمیر کے 5ہزار نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر دنیا کا سب سے بڑا ملٹری زون ہے، مقبوضہ کشمیرمیں فوج کو پولیس کے اختیارات دیے گئے ہیں اور وہاں ڈیموگرافی تبدیل کرنے کیلئے انجینئرنگ کی جارہی ہے ۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہاکہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاتھا کہ کشمیر کےلیے 10 جنگیں لڑنا پڑیں تو لڑیں گے ، ہماری بہادر افواج نے جس طرح انڈیا کے چھکے چھڑائے وہ ایک مثال ہے

۔انہوں نے کہاکہ جلد اسلام آباد میں ایک انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کروائیں گے جس میں دنیابھر سے مندوبین کو مدعوکیاجائیگا۔

Scroll to Top