مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے عوام کا پالیسی سازوں سے نئے وزیراعظم لانے کے بجائے آزاد کشمیر میں قبل از وقت کروانے اورمسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی کی پالیسیوں سے تنگ کارکنوں نے آزاد کشمیر میں نئی سیاسی جماعت کے قیام مطالبہ کردیا۔۔
نئے وزیراعظم لانے کا مقصد محض ریاستی خزانے کو مذید چونا لگانا ہے ، آزاد کشمیر کے عوام نے ایک سروے رپورٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں موجود سیاسی پارٹیوں سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے
صرف چند ماہ کے لئے نئے وزیراعظم لانے کے بجائے انوار الحق سے اسمبلی توڑا کر نئے الیکشن کی تاریخ کیا تعین کیا جائے اور الیکشن سے قبل ایک نئی سیاسی جماعت کا قیام بھی بہت ضروری ہے
ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران جو وزیراعظم اور کابینہ بے توقیر ہو کررہ جائے اس کو مذیداقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ، لہذا آزاد کشمیر میں اس وقت حالات نئے الیکشن کا تقاضا کررہے ہیں ۔۔
جو وزراء حکومت موجود ہیں وہ بھی عوام سے نظریں چراتے اور چھپتے پھر رہے ہیں آزاد کشمیر میں 28 نومبر کے بعد حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے
خطہ میں سیاسی بحران شدت اختیار کرچکا ہے ، ملازمین سمیت عام شہری شدید پریشانی سے دوچار ہے ، ایسے میں عوام نے پالیسی سازوں سے مطالبہ کیا ہے کہ انوار الحق سے از وقت انتخابات کروائے جائیں ۔۔
مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی ، مسلم کانفرنس سمیت تمام سیاسی پارٹیاں عوام کا اعتماد کھو بیٹھی ہیں اور ایسے حالات میں نئے وزیراعظم کو محض مراعات نوازی کیلئے نہ لایا جائے بلکہ ایک نئی سیاسی پارٹی کا قیام عمل میں لاکر فی الفور عام انتخابات کروائے جائیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:باغ پولیس کی بڑی کارروائی، 24 گھنٹوں میں قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا




