اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی پولیس کےاعلیٰ افسر ایس پی آئی نائن عدیل اکبر نے خودکشی کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نےسرینا ہوٹل کے قریب مبینہ طور پر اسٹاف سے پسٹل لیکر خود پر گولی چلا لی۔
انہیں شدید زخمی حالت میں پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے اپنے سینے پر گولی ماری تھی۔
ان کی ناگہانی موت پر پولیس افسران اور ساتھی اہلکار شدید دکھ اور کرب میں مبتلا ہوگئے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے
تفیصیلات کے مطابق سلام آباد میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر دوران علاج دم توڑ گئے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایس پی انڈسٹریل ایریا گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، ایس پی عدیل اکبر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایس پی انڈسٹریل ایریا نے خود کو گولی مارلی، زخمی ایس پی کی اسپتال میں حالت نازک بتائی جا رہی ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری اسپتال کے باہر موجود ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر کی جانب سے گن مین سے اسلحہ چھین کر خود کو گولی ماری، ایس پی عدیل اکبر کے گن مین اور موقع پر موجود دیگر اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایک فون سننے کے بعد ایس پی آئی نائن عدیل اکبر نے خود کو سینے پر پستول رکھ کر گولی چلادی ۔
ایس پی آئی نائن عدیل اکبرکو آخری کال کس کی آئی؟ اس حوالے سے اعلی سطح پر تحقیقات جاری ہیں جب کہ ایس پی کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ایس پی کے آپریٹر کو حراست میں لے لیا گیا، اسپتال ذرائع نے کہا کہ ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ کی 44 تقرریاں کالعدم ، سلیکشن کمیٹی کیخلاف کارروائی کا حکم




