اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز کا معاملہ، شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ نیشنل سائبر کرائمز انوسٹیگیشن ایجنسی نے درج کیا۔
پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار پر صنم جاوید کی گرفتاری سمیت ریاست مخالف دیگر اقدامات کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزامات ہیں۔۔
شاندانہ گلزار نے سوشل میڈیا پر فیک اور من گھڑت نیوز بھی پوسٹ کیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایف آئی آر درج کرکے باقاعدہ تحقیقات شروع کردیں۔۔
جھوٹ، بہتان اور پراپیگنڈا۔۔۔
اب بس! pic.twitter.com/RHa1HAFo8h— Badar Shahbaz 🇵🇰🇵🇸 (@BSWarraich) October 22, 2025
یہ تحقیقات سوشل میڈیا پر جان بوجھ کر پھیلائی جانے والی جھوٹی معلومات اور نفرت انگیز مہمات کے خلاف کی گئی ہے۔ ریاست نے اُن افراد کو جوابدہ ٹھہرانا شروع کر دیا ۔۔
جو ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے والی جھوٹی کہانیاں پھیلاتے ہیں اور ایسے عناصر کو اب انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اس حوالے سے حکومت کی پالیسی واضح ہے کہ کوئی چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اس کے قانونی کاروائی بھی لازمی ہوگی ۔
شاندانہ گلزار بھی ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو جھوٹ کو شر کی طرح پھیلا رہے ہیں اور عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔لیکں اب ان کو بھی حساب دینا ہوگا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ارب پتی بل گیٹس نے بھارتی ڈرامہ ساس بھی کبھی بہو تھی سائن کرلیا




