اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت کا عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ طے پانے والے معاہدہ پر فوری عملدرآمد کی ہدایت ، اگلا اجلاس 15 نومبر کو مظفر آباد میں ہو گا..عوامی ایکشن کمیٹی کو معاہدہ پر مکمل عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی..جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی کمیٹی کے درمیان مذاکرات منگل کے روز وزارت امور کشمیر اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر امور کشمیر امیر مقام اور وفاقی وزیر براۓ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی کیطرف سے شوکت نواز میر ، عمر نذیر کشمیری اور امتیاز اسلم نے نمائندگی کی۔۔چیف سیکرٹری نے معاہدہ پر عمل درآمد بارے بریفنگ دی۔
اجلاس میں ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا بغور جائزہ لیا گیا.عملدرآمد کمیٹی کی متعلقہ محکموں کو معاہدے پر عملدرآمد کی ہدایت۔ نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اگلا اجلاس 15 نومبر تک مظفرآباد میں منعقد ہوگا.وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے خواہاں ہیں.عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے
مزید یہ بھی پڑھیں:ون ڈے کرکٹ: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے منفرد ورلڈ ریکارڈ بنادیا




