اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، زرتاج گل سمیت دیگر کے سنگجانی جلسے پر درج مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کے علاوہ زین قریشی اور علی بخاری کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
شیر افضل مروت کی جانب سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی گئی۔ جس پر عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست پر نوٹسز جاری کر کے دلائل طلب کر لیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عدالتی حکم پر ارشد خان چائے والا کو پاکستانی شہریت مل گئی، شناختی کارڈ بحال




