اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل ) پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظرآنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات حکام کے مطابق 28 فروری کی شام 5 بج کر 45 منٹ پر نئے چاند کی پیدائش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو متوقع ہے
یاد رہے کہ عالمی میڈیا میں بھی پیش گوئی کی گئی تھی کہ رواں برس متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس کروز میزائل تیار کرنے کا دعویٰ