اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) کے اجلاس میں قومی ترقی کے اہم شعبوں میں 12ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔
سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے35.4 بلین روپے کے 12 منصوبوں کی منظوری دی جبکہ 280.2 بلین روپے کے چھ منصوبے غور کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ECNEC) کو تجویز کئے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں تین ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی منظوری دی گئی تاکہ مقامی وسائل کو بروئے کار لایا جا سکے اور صاف اور قابل اعتماد توانائی فراہم کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر،دانش سکول کیلئے3ارب4کروڑ27لاکھ کامنصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور
ان میں پھلوائی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ (3 میگاواٹ)، خورشید آباد ہائیڈرو پاور پروجیکٹ (2.71 میگاواٹ) اور نوشہرہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ (1.95 میگاواٹ) شامل ہیں۔
یہ چھوٹے پیمانے پر قابل تجدید توانائی کے منصوبے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں اورجس سے آزاد جموں و کشمیر کی مقامی توانائی کی پیداوار کو تقویت ملتی ہے۔
اجلاس میںپختونخوا، پنجاب اور سندھ کیلئے مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں صحت، تعلیم ، نقل وحمل، مواصلات کے منصوبے شامل ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ منصوبوں پر لگائے گئے ہر روپے کے ٹھوس نتائج برآمد ہونے چاہئیں، پاکستان کی مالی گنجائش محدود ہے اور ادھار لیے گئے وسائل آنے والی نسلوں کی امانت ہیں۔




