سہ ملکی سیریز سے افغانستان کے دستبردارہونے پر زمبابوےنے دعوت قبول کرلی

لاہور: افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبرداری کے بعد زمبابوے کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)کی دعوت قبول کرلی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے نومبر میں پاکستان میں شیڈول سہہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کا سہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار ، پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا

تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائےگی جس میں پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ افغانستان بھی شامل تھا تاہم افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی نے زمبابوے سے رابطہ کیا اور سیریز میں شرکت کی دعوت دی جو قبول کرلی گئی۔

پی سی بی کے مطابق سہہ ملکی سیریز اپنےشیڈول کےمطابق ہوگی۔ افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 17 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائےگا جب کہ زمبابوے اور سری لنکا کا میچ 19 نومبرکو ہوگا۔

Scroll to Top