اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی اعلیٰ قیادت کو کراچی طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کی ممکنہ سیاسی تبدیلی کے حوالے سے اہم مشاورت کی جائے گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق چوہدری محمد یاسین، سردار یعقوب، چوہدری لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور اور چوہدری پرویز اشرف کراچی پہنچ چکے ہیں۔
کشمیری قیادت انچارج کشمیر افیئرز فریال تالپور سے ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، حکومت سازی کے امکانات اور وزارتِ عظمیٰ کے ممکنہ امیدوار کے حوالے سے حتمی مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق فریال تالپور پارٹی رہنماؤں سے تفصیلی رپورٹ لینے کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریف کریں گی۔
اجلاس میں آزاد کشمیر میں نئی سیاسی صف بندی اور آئندہ حکومتی سیٹ اپ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں، جبکہ وزارتِ عظمیٰ کیلئےپیپلز پارٹی کے مختلف ناموں پر غور جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ 2027 :کپتان محمدرضوان کو ہٹائے جانے کا امکان،بابر اعظم ، سلمان آغا ، شاہین آفریدی مضبوط امیدوار




