بھارت نے کوئی حماقت کی تو سخت جواب ملے گا،پاکستانی قوم نے سر جھکانا نہیں سیکھا،چوہدری یٰسین

اسلا م آباد (کشمیر ڈیجیٹل)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے۔ پاکستان نے بھارت سمیت دنیا پر واضح کردیا ہے کہ پہلگام واقعے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔

بھارت اپنی نااہلی کا ذمے دار پاکستان کو ٹھہرا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے سر جھکا کر رہنا نہیں سیکھا۔ پاکستان جدوجہد سے قائم ہوا اور پاکستانی قوم کی جدوجہد جاری رہے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ بھارت کی کشمیر میں ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے۔ بھارت کو کشمیریوں پر مظالم بند کرنا پڑیں گے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے پر پاکستان پر الزام لگائے اور دھمکیاں دیں۔ پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔ پاکستان تو خود دہشتگردی کا شکار ہے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے دہشتگردی کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔ بھارت کے ہاتھ سری لنکا اور کینیڈا میں دہشتگردی سے رنگیہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر جوان ملک کے دفاع کے لیے سرحدوں پر موجود ہیں۔ بھارت کو یہ یاد رکھنا چاہیے پاکستانی قوم کسی کے سامنے جھکنے والی نہیں۔

بھارت کو ڈائیلاگ اور تباہی میں سے کوئی ایک راستہ چننا ہوگا۔پاکستان کی افواج تیار ہیں۔ بھارت نے کوئی حماقت کی تو قوم کی مدد سے ہماری افواج سخت جواب دیں گی۔

بھارت اپنی نااہلی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔ بھارت سُن لے، ہم سندھی پنجابی پٹھان بلوچ کشمیری بعد میں ہیں، ہم پہلے پاکستانی ہیں۔

ہم ایک دل، ایک ذہن اور ایک مکے سے جواب دیں گے۔بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا انسانیت کیخلاف جرم ہے۔آج پوری قوم متحد ہوکر بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

پاکستان کی ہر نسل جنگ کے مراحل سے گزر رہی ہے اور پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا مکمل جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 40 سے 50 سالوں سے لاکھوں افغان مہاجرین پاکستان میں رہائش پذیر ہیں، یہاں موجود افغان مہاجرین بڑے بڑے کاروبار کر رہے ہیں

جس مٹی سے ان کو فائدہ مل رہا ہے اس ملک کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں، یہ اب برداشت نہیں ہوگا۔ ان لوگوں کو بھی جواب دینا ہوگا، جو ان لوگوں کو محفوظ پناہ گاہ دے رہے ہیں۔

ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم کچھ ایسے لوگ بھی ہیں،ہماری افواج نے جس طرح بھارت کو شکست دی ہے، وہ آج بھی اپنے زخم چاٹ رہے ہیں۔پاکستان کو دنیا بھر میں ایک نیا مقام ملا، یہ صرف اور صرف جانوں کی قربانیوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہم سب نظام کے بینیفشریز ، آئین کے تابع رہ کر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم انوارالحق

Scroll to Top