مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل ) محکمہ برقیات کی ہٹ دھرمی، پوڈیمار لوئر پہڑاں کی بجلی15دنوں سے بند ۔ محکمہ کا عملہ ٹرانسفارمر اتار کر لمبی تان کر سو گیا ۔
عوام علاقہ کا وزیر اعظم آزادکشمیر ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور سیکرٹری برقیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔لوئر پہڑاں پوڈیمار کی بجلی 2اکتوبر سے تاحال بند ہے قبل ازیں ایک ہفتہ پہلے ٹرانسفارمر جلنے کے 10دن بعد بجلی بحال ہوئی توپھر ایک ہفتے کے بعد دوبارہ ٹرانسفارمر جل گیا ۔
پانچ دنوں کے بعد محکمہ کے لائن مین نے ٹرانسفارمر اتار کر نیچے سڑک پر رکھا ہوا ہے جو چوری یا کسی بھی نقصان کے صورت میں محکمہ ذمہ دار ہوگا ۔
محکمہ برقیات نے چھ وارڈوں کے لیے صرف ایک لائن مین کی ڈیوٹی لگائی ہوئی ہے جو بجلی کی خرابی کی صورت میں تیسرے دن پہنچتا ہے ۔
محکمہ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر اپنی مدد آپ کے تحت ورکشاپ پہنچائیں عوام علاقہ نے ایک ہفتہ پہلے اپنی مدد آپ چندہ جمع کرکے ٹرا نسفارمر ٹھیک کروا کر بجلی بحال کی تھی جونیا ٹرانسفارمر ٹھیک کرکے دینے کے بجائے پرانا ایک فیس ٹرانسفارمر دے دیا جو ہفتہ بھی نہ چل سکا ۔
درختوں کی شاخ تراشی نہ ہونے کے باعث آئے روز ٹرانسفارمر خراب ہورہے ہیں۔ عوام علاقہ نے وزیر اعظم آزادکشمیر ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور سیکرٹری برقیات سے محکمہ کی غفلت اور بجلی کی بندش کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
عوام کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبے پر غور نہ کیا گیا تو اوردو دن کے اندر بجلی بحال نہ ہوئی تھی شدید احتجاج کیا جائے گا جس کی ساری ذمہ داری محکمہ برقیات پر عائد ہوگی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان کا پاک افغان دوستی گیٹ تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب




