مضبوط پاکستان خطے کے امن کیلئے ناگزیر،سٹیک ہولڈرز اپنی ذمہ داری پوری کریں، خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)صدرجموں کشمیر لبریشن لیگ خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ نے کہا کہ لبریشن لیگ جغرافیائی، سیاسی، دفاعی، معاشی اور معاشرتی لحاظ سے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کی خواہاں ہے

خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ چونکہ اس ریجن میں ہر لحاظ سے مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی تحریک آزادی جموں کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے اس لئے پاکستان کی حکومت تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین کو پاکستان کے اندرونی خلفشار کے خاتمے کیلئے ذمہ دارانہ قومی وملی کردار ادا کرنا ہوگا

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ذمہ داری سے نتیجہ خیز مذاکرات کرکے موءثراقدامات اٹھانے کی فوری اور بلا تامل ضرورت ہے۔۔

خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ نےکہا کہ افغانستان کے وزیر خارجہ کو بھارت یاترا کے دوران ریاست جموں کشمیر کے مستقبل کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے تھا۔۔

افغانی وزیر خارجہ کے اس غیرذمہ دارانہ بیان کے مسئلہ جموں کشمیر پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔۔

لبریشن لیگ کے صدر نے پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں پر بیرونی خلفشار اور تصادم کی فضاء پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پڑوسیوں کو دنیا میں قیام امن اور انسانیت کی بقاء اور ترقی کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرنی چاہئیں۔۔

پورے عالمِ اسلام کی قیادت کو افغانستان کی حکومت اور سیاسی زعماء سے پرامن بقائے باہمی کے لئے کردار ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے چونکہ اسوقت پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہم سب کا فرض ھے بھارت کی متعصبانہ چانکیائی ھندتوا کو منہ کی کھانی پڑیگی

متعصب مودی کو یہ ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ جموں کشمیر بہر صورت مستقبل قریب میں آزادی اور حق خودارادیت سے ہمکنار ھوگا اور ریاستی وحدت کی بحالی اس میں امن وآشتی کی نوید بن کر ابھرے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:روزگار ڈھونڈنا اب ہوا مزید آسان، فیس بک کا نیا فیچر متعارف

Scroll to Top