اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل ) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے سابق وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے تعزیتی پیغام میں صدر نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔
مرحوم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر بیرسٹر سلطان نے راجہ نصیر خان کی سہنسہ کے عوام بالخصوص اور آزاد کشمیر کے لیے زندگی بھر کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر کا پاکستان کیساتھ جغرافیائی، نظریاتی، مذہبی وثقافتی رشتہ ،منزل حاصل کرکے رہیں گے، بیرسٹر سلطان
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا ۔
وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے بھی سابق وزیر بلدیات راجہ نصیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی روح کو ابدی جوار رحمت میں جگہ دینے کی دعا کی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نظریہ کشمیر کو فنا کرنے کی کوشش کو ہر غیرت مند کشمیری آہنی ہاتھوں سےروکے گا، چوہدری انوار الحق
مرحوم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے نے کہا کہ راجہ نصیر خان کی آزاد کشمیر کے عوام کے لیے زندگی بھر کی سیاسی اور سماجی خدمات قابل ستائش ہیں ۔




