مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)تھانہ پولیس پنجگراں کی حدود میں سوزوکی حادثے کا شکار ،افسوسناک حادثے میں 7افراد زخمی گاڑی تباہ ہوگئی۔
ایس ایچ او تھانہ پولیس پنجگراں محمد یونس بٹ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقے بلگراں کے قریب جعمہ گلی جانے والی سوزوکی نمبر 4515اے جے کے بی جس کی ڈرائیونگ سید خالد شاہ ولد افسر شاہ کررہا تھا کہ گاڑی پانچ سے سات ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے میں سٹوڈنٹس محمد بنارس ولد سلام دین،اسامہ ولد محمد شفیع،طیب اشرف ولد محمد اشرف،مدثر اسماعیل ولد محمد اسماعیل،محمد احسان ولد فضل کریم،توصیف ولد محمد جمیل،محمد حسن ولد ہدایت اللہ اقوام گجر ساکنان مجہوتر زخمی ہوگئے۔
ایس ایچ او تھانہ پولیس پنجگراں محمد یونس بٹ نے زخمی طلباء کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں علاج معالجے کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت:دوران میچ بولر اپنی ٹیم کو میچ جتوانے کے بعد موقع پر جان کی بازی ہار گئے




